تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغانستان میں وسیع پیمانے پر تیل کے ذخائر کی دریافت،سروے

جنگ نیوز -
کابل . . . فارن ڈیسک . . . افغانستان میں وسیع پیمانے پر تیل کے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے’اے پی‘ کی رپورٹ‘ کے مطابق ابتدائی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ افغانستان کے شمالی حصے میں1.8ارب بیرل تیل موجود ہے۔ افغانستانی اور بین الاقوامی ماہرین ارضیات نے بلخ اور جاؤزجان صوبے کے درمیان ان تیل کے ذخائر کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جون میں ماہر ارضیات نے ایک کھرب ڈالر کی معدنیات کا پتہ چلایا تھا۔افغانستان میں پہلی بار 1959میں تیل کی دریافت ہوئی تھی۔2006میں امریکی ادارے کے مطابق افغانستان سے ایک ارب بیرل تیل حاصل کیا جاسکتا ہے، جب کہ سعودی عرب میں264ارب بیرل تیل کے ذخائر ہیں اور 80لاکھ بیرل تیل یومیہ حاصل کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.