5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برطانوی مہم جو کا موٹر سائیکل پر افریقہ کا چکر لگانے کا عالمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
لندن . . . اسپینسر کون وے نامی بر طا نو ی مہم جو مو ٹر سائیکل پر برِّ اعظم افریقہ کا چکر لگا نے والا دنیا کا پہلا شخص بن گیا ہے ۔اسپینسر نے اپنی یا ما ہا XT660 پر افریقہ کے34ممالک کا چکر لگایا کیا اور کل 37ہزار میل کا سفر طے کیا ۔ نو مہینے کے اس سفر کے دوران وہ کینیا میں ڈاکوؤں کی گو لی کا نشانہ بنا،مصر کے ایک گا ؤں میں دیہا تیوں نے اس پر پتھراؤ کیا جبکہ کئی بار وہ لٹ بھی گیا۔