5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فرانس،پی آئی اے کی سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی بلامعاوضہ ترسیل
جنگ نیوز -
پیرس . . . رضا چوہدری . . . پاکستانی قومی ایر لائن کے ایم ڈی کپیٹن اعجاز ہارون کی ہدایت پر فرانس سے پی آئی اے نے سیلاب زدگان کیلئے سامان بلا معاوضہ بھجوانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے۔ پی آئی ذرائع نے جنگ کے نمائندے کو تصدیق کی ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے بھجوایا جانے والا سامان مکمل طور پر بلامعاوضہ بھجوایا جائے گا، سامان بھجوانے والوں کو پی آئی اے کارگو دفتر یا سفارتخانہ میں سامان جمع کرنے کی سہولت حاصل ہے۔ قومی ائر لائن کے ذرائع نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ سیلاب زدگان کیلئے زیادہ سے زیادہ سامان بھجوائیں۔ ایم ڈی پی آئی اے کی ہدایت کے مطابق ان افراد سے مکمل تعاون کیاجائے گا۔