5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیضے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے،امریکا
جنگ نیوز -
واشگٹن . . . فارن ڈیسک . . . امریکا پر امید ہے کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیضے کی وباء کے پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔ چینی اخبار ’چائنا پوسٹ‘ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدے دار نے ا س امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی ریلیف گروپس کی جانب سے ایمر جنسی اقدامات کرنے سے اس وباء کے پھیلاوٴ کو روک سکتے ہیں۔امریکی ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ فار فارن ڈس آسٹر کے قائم مقام ڈائریکٹر مارک وارڈ نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیضے کا ایک کیس کنفرم ہو چکا ہے اور کئی ایسے کیسز سامنے آنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا کہ ہم پر امید ہیں کہ ہم ان بیماریوں کو ابتدائی مراحل میں ختم کر دیں گے، اس کے لیے ہم فوری وسائل کے استعمال کے اقدامات کر رہے ہیں،کیونکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ خطرہ ہیضے کی وبا کے پھوٹنے کا ہوتا ہے۔