5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جعفر آباد سے پانی نکالنے کیلئے پٹ فیڈر سمیت چار کینال بند کر دی گئیں
جنگ نیوز -
نصیر آباد . . . جعفر آباد کے علاقوں ڈیرہ الہ یار اور روجھان جمالی سے پانی نکالنے کیلئے پٹ فیڈر کینال سمیت چار کینالوں کو فوری طور پر بند کردیاگیا ۔ انچارج فلڈ ایریا نصیر آباد ،جعفر آباد لیفٹیننٹ جنرل خالد حسین نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ جعفر آباد کے علاقوں ڈیرہ الہ یار اور روجھان جمالی سے پانی نکالنے کیلئے پٹ فیڈر کینال سمیت چار کینالوں کو فوری طور پر بند کریاگیا۔انہوں نے بتایا کہ جھل مگسی اور اوستہ محمد کو سیلابی پانی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ریسکیو کا کام مزید تیز کردیاگیا،متاثرین کو سبی اور کوئٹہ ٹرین کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ خوارک اور پینے کے پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دو سی ون30 طیارے صاف پانی اور خوراک لے کر سبی پہنچ رہے ہیں ۔جعفرآبادمیں سیلاب کی تباہ کاری کے باعث چاروں تحصیلیں صحبت پور،اوستہ محمد ،جھٹ پٹ اورگنداخہ بری طرح متاثر ہوئے ہیں ،ان علاقوں میں پانی اور خوراک کی شدید قلت ہے اوراب بھی کئی مقامات پر لوگ امداد کے منتظر ہیں۔