تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ذوالفقار مرزا بدمعاش ہیں تو پشتیں توڑنے والے گرفتار کریں،بابر غوری

جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے کہا ہے کہ سندھ کے وزیر داخلہ کی جانب سے ایم کیو ایم کو برا بھلا کہنے سے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے، ذوالفقار مرزا کو اپنے ان الفاظ پر معافی مانگنی چا ہیے۔کراچی پریس کلب میں وفاقی سیکریٹری پورٹس اینڈ شپنگ سلیم خان، چیئرپرسن کے پی ٹی، چیئرمین پورٹ قاسم اور ڈی جی پی این ایس سی اور دیگر کے ہمراہپریس کانفرنس میں بابر غوری کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست چمکانے یا نفرتیں پھیلانے کا نہیں بلکہ متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کا ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر داخلہ کی جانب سے خود کو بدمعاش کہنے اور ایم کیو ایم کو برا بھلا کہنے سے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے،وزیر داخلہ کو اپنے ان الفاظ پر معافی مانگنی چاہیے اور اگر ذوالفقار مرزا اتنے بڑے بدمعاش ہیں تو وہ ان ذمے داروں کو گرفتار کریں جن پر پشتیں توڑنے کے الزامات ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر متاثرین کی امداد کیلئے کوئی کمیشن بنتا ہے تو اسے سپورٹ کریں گئے، بابر غوری نے وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سوا کروڑ روپے کی فوری امداد کا اعلان کیا۔اور کہا کہ اس رقم سے شہری حکومت کراچی کے تعاون سے متاثرین کی مدد کیلئے نئے کیمپ لگائے جائیں گئے جن میں متاثرین کو ہر قسم کی بنیادی سہولت فراہم کی جائیگی،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر تریسٹھ سالوں میں پشتوں کی مضبوطی کیلئے مختص رقم صحیح طرح سے استعمال کی جاتی تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.