5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جعفر آباد میں نیا سیلابی ریلہ داخل،ڈیرہ الہ یار کا زمینی رابطہ ملک سے منقطع
جنگ نیوز -
نصیر آباد . . . توڑی بند سے نیا سیلابی ریلا جعفرآباد کے علاقوں میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث صحبت پور زیرآب اور ڈیرہ الہ یار میں سیلابی پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی ہیجس کے بعد ڈیرہ الہ یار کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ زمینی رابطہ منقطع ہو جانے کے باعث یہاں پھنسے ہوئے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق توڑی بند سے آنے والا80 ہزار کیوسک کا نیا سیلابی ریلا جعفرآباد کے علاقوں ہئیردین، مانجھی پور ،میوخان اور دولت پور سے ہوتا ہوا صحبت پور میں داخل ہوا ہے جس سے صحبت پور شہر مکمل زیرآب آگیا ہے۔توڑی بند سے آنے والے اس سیلابی ریلے میں صحبت پور میں قائم132 کے وی کا گرڈ اسٹیشن زیر آب آگیا۔سیلابی ریلا ڈیرہ الہ یار میں داخل ہونے سے پانی کی سطح15 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ پانی سرکاری عمارتوں کی چھتوں تک پانی پہنچ گیا ہے۔