5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ شہید
جنگ نیوز -
سری نگر . . . مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے آٹھ سال کا بچہ شہید ہوگیا ۔ حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق8سال کا بچہ احمد ڈار کلگام kulgam ضلع کے گاؤں wanpora میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اسی دوران بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ احمد ڈار فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ۔ اس کی موت کے بعد ڈھائی ماہ سے بھی کم عرصے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد60 ہوگئی ہے۔ علاقے میں بچے کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی صورت حال کشیدہ ہوگئی اور حکام نے اننت ناگ اور کوئی موہ Koimoh میں کرفیو نافذ کردیا ۔ سری نگر اور سوپور میں بھی کرفیو نافذ ہے جبکہ بارہ مولا ، ہندواڑا ، کپواڑا اور پلواما میں لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد ہیں ۔ دوسری جانب حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کی اپیل پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے ۔ دکانیں ، کاروباری مراکز ، تعلیمی ادارے، بینک ، ڈاک خانے بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔