تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان کا غیر ملکی قرضوں پر سہولتیں طلب کرنے پر غور،زرائع

جنگ نیوز -
اسلام آباد…رواں مالی سال پاکستان 672 ارب روپے کے غیر ملکی قرضے موخر، معاف یا ادائیگیوں میں رعایتیں طلب کرنے پر غور کر رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ اس سلسلے میں ایک اپیل تیار کی جا رہی ہے جو جلد قرض دینے والوں ملکوں، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کو بھیجی جائے گی۔ اس اپیل کا مقصد رواں مالی سال کے بجٹ میں 672 روپے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ اپیل میں یہ درخواست بھی کی جائے گی کہ ایک سالکیلئے پاکستان سے صرف قرضوں کی اصل رقم واپس مانگی جائے اور اس پر سود معافکیا جائے۔ اپیل کی صورت میں قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کی جانے والی رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے کاموں پر خرچ کی جاسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.