تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آسٹریلیا : مگر مچھ نے انتخابات میں نئے وزیراعظم کی پیشگوئی کردی

جنگ نیوز -
میلبورن ... آسٹریلیا میں مگر مچھ نے انتخابات میں نئے وزیراعظم کے لیے جولیا گیلارڈ کی کام یابی کی پیش گوئی کی ہے۔آکٹوپس پال نے فٹ بال ورلڈ کپ میں کام یاب پیش گوئیاں کر کے عالم گیر شہرت حاصل کی تھی، شاید اسی سے متاثر ہو کر آسٹریلیا میں ایک مگر مچھ نے بھی پیش گوئیوں کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ڈارون کے ایک وائلڈ لائف پارک میں ہیری نامی مگر مچھ نے آسٹریلیا کے عام انتخابات میں وزارت عظمیٰ کے لیے منتخب ہونے والے امید وار کی پیش گوئی کی ہے۔ہیری کے سامنے ایک رسی پر لبرل پارٹی کے امیدوارٹونی ایبٹ اورلیبر پارٹی کی امیدوار جولیا گیلارڈ کے خاکوں کے ساتھ چکن کے ٹکڑے لٹکائے گئے ۔ان میں سے ہیری نے جولیا گیلارڈ والا ٹکڑا اٹھا لیا۔اس طرح ہیری کے مطابق ہفتے کو ہونے والے عام انتخابات میں فتح کا تاج جولیا گیلارڈ کے سر سجے گا اور وہ ملک کی نئی وزیراعظم بنیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.