5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نیویارک: شاہ محمود قریشی کی ہلیری کلنٹن سے ملاقات
جنگ نیوز -
نیویارک ... وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورامریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی ہے۔نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد امریکی نمایندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پربھی گفت گو ہوئی ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ہمسائیہ ملک چین کوزیادہ سے زیادہ عطیات دینے چاہئے۔جس پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین شمالی پاکستان میں تقریباً ستائیس ہزارافراد کوشیلٹر، خوراک اور رقوم فراہم کررہا ہے۔