تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے،سی سی پی او کوئٹہ

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ میں ماہ رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں پولیس کی پانچ ہزار سے زائد نفری تعینات ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسرغلام شبیرشیخ نے جیونیوزسے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ کوئٹہ میں رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے شہر کو پانچ سرکل میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر سرکل کا انچارج ایک ایس پی ہے جو سیکیورٹی کی صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ نواحی علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی میدانی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ شہرپرکوئی راکٹ فائر نہ ہوجبکہ پولیس کا گشت بھی جاری ہے۔ انھوں نے کہاکہ نماز جمعہ کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کے باہربھی پولیس اہلکارتعینات رہیں گے اورنمازیوں کوتلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی اس کیلئے واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے ہیں۔ غلام شبیر شیخ نے دعویٰ کیاکہ رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس اہلکار رات دن اپنے فرائض ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.