تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خوازہ خیلہ اور ادیزئی پل پر اونچے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
پشاور . . . خیبرپختون خواہ میں دریائے سوات میں خوازہ خیلہ اور دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔پشاورفلڈ سیل کے مطابق دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پرپانی کا بہاؤایک لاکھ چار ہزار تین سو پچیس کیوسک اوردریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ دولاکھ نوہزارنوسو کیوسک ہے اوران دونوں مقامات پراونچے درجے کا سیلاب ہے دریائے سوات میں منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤتیس ہزارچھ سوپچانوے اورخیالی چارسدہ روڈ پر تیس ہزارانسٹھ کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرنوے ہزار تین سوکیوسک،دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر چارلاکھ اٹھائیس ہزارچھ سو اور اٹک خیرآباد کے مقام پر چارلاکھ اٹھارہ ہزار سات سوکیوسک ہے اور ان پانچوں مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.