تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

جاپان کا سیلاب زدگان کیلئے 6 ہیلی کاپٹر ،300فوجی بھیجنے کا اعلان

جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . عرفان صدیقی . . . جاپان کی حکومت نے پاکستان میں سیلاب کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے پیش نظر حکومت پاکستان کی درخواست پر جاپانی افواج کے چھ ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر سمیت تین سو فوجی فوری طور پر پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے جو متاثرین کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکالنے اور دور دراز علاقوں تک امدادی سامان اور خوراک پہنچانے میں پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے ،اس حوالے سے جاپانی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت پاکستان کی درخواست پر 13اگست کو جاپانی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم پاکستان روانہ ہوگئی تھی جس نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے مل کر وہاں کی ضروریات کا جائزہ لیا ہے جس کی رپورٹ کے بعد آج جاپانی وزارت خارجہ اور جاپانی وزارت دفاع کے حکام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں جاپانی افواج کے چھ ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر کے علاوہ ریلیف کے کاموں میں تربیت یافتہ تین سوفوجی فوری طور پر پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آج بیس ماہرین کی ایڈوانس ٹیم پاکستان روانہ ہوگئی ہے جو جاپانی دستے کی خدمات کی تفصیلات پاکستانی حکام سے طے کریگی۔جاپانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے بھی پاکستانی کی مدد کی غیر سرکاری درخواست کی گئی تھی۔انھوں نے کہا کہ جاپان مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ موجود رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.