تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور: ویگن ڈرائیور اور کنڈکٹر پر ٹریفک وارڈن کابہیمانہ تشدد

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور میں ٹریفک وارڈن نے ڈیوٹی سے لیٹ ہونے پرساتھیوں سے مل کر ویگن ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ویگن ڈرائیور سعید کے مطابق وہ صبح سویرے فیروز پور روڈ سے گلبرگ کی طرف سواریاں لے کر آ رہا تھا کہ بھلہ اسٹاپ سے ایک ٹریفک وارڈن سوار ہوا،وارڈن نے کرایہ بھی نہیں دیا جبکہ گاڑی آہستہ چلانے پر غصے میں آ گیا۔لبرٹی چوک پہنچنے پر وارڈن نے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا اور اسے اور کنڈکٹر کو قریبی پارک لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔اس دوران وارڈنز نے میڈیاکو فوٹیج بنانے سے روکنے کی بھی کوشش کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.