5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی : مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی،92 مشتبہ افراد گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی. . .. .. .. . .. . کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرکے 92 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ ضبط کرلیاگیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق 13 اگست سے 20 اگست کے درمیان شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پر تشدد واقعات اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 92 مشتبہ افراد کوگرفتارکیا گیاہے۔یہ گرفتاریاں رینجرز اہلکاروں کی کارروائیوں کے دوران عمل میں آئیں ۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے4 رائفلز،7رپیٹر،20 پستول اور 559 گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔