5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جعفرآباد:گنداخہ میں نیا سیلابی ریلا داخل ،مزید25دیہات زیرآب
جنگ نیوز -
نصیر آباد . . . جعفرآباد کے علاقے گنداخہ میں ایک اور نیا سیلابی ریلا داخل ہونے سے مزید25دیہات زیرآب آگئے ہیں۔جعفرآباد کے علاقے گنداخہ میں نیا سیلابی ریلا داخل ہونے سے مزید25دیہات زیرآب آگئے ہیں اور ان کے ہزاروں رہائشی دربدر ہوگئے ہیں۔ڈیرہ الہ یار اور روجھان جمالی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔سیلاب سے متاثرہ اوستہ محمد میں بڑی تعداد میں لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی کی اور اس وقت وہاں بیس سے تیس فیصد لوگ محسور ہیں جنہیں کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔