تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

یوروزون میں قرضوں کا بحران آئندہ سال بھی برقرار رہنے کا خدشہ

جنگ نیوز -
لندن . . . یوروزون میں جاری قرضوں کا بحران آئندہ سال بھی برقرار رہنے کا خدشہ ہے ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق60 مایہ ناز ماہرین معاشیات سے یورو زون کے بحران سے متعلق سوال کیا گیاجس میں سے55ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ بحران مزید ایک سال تک جاری رہے گا۔ ماہر ین کے مطابق امریکا میں جاری معاشی سست روی اور خراب مالیاتی اعشاریوں کے باعث یورو زون کے معیشتیں تاحال بحران کا شکار ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دوسری اہم وجہ خطے کی حکو متوں نے بھی ابھی تک کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں کی ہے۔ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں یورو زون کی معاشی شرح نمو2 اعشاریہ4 فیصد رہی جو کہ رواں سال کے پہلی سہ ماہی میں3اعشاریہ7 فیصد تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.