5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں تاہم انڈیکس نے نو ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی حد کو برقرار رکھا۔ اس ہفتے کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور مارکیٹ میں پورے ہفتے سرگرمیاں خاصی اتارچڑھاؤ کا شکار رہیں تاہم نچلی سطح پر بیرونی اور مالیاتی اداروں کی خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو مزید قرض دیئے جانے کی خبریں بھی مارکیٹ کے لیے معاون ثابت ہوئیں۔ اس ہفتے کے ایس ای100 انڈیکس37 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار860 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم پانچ کروڑ70 لاکھ شیئرز رہا جو گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں2.3 فیصد کم ہے۔ اس ہفتے سب سے زیادہ کام عارف حبیب سیکیورٹیز میں ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہ سکتا ہے۔