تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 1ارب 58کروڑ روپے جمع ہوگئے، گیلانی

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم فلڈریلیف اکاونٹ اب تک صرف چیکوں کی صورت میں ہی ایک ارب اٹھاون کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں، ان کاکہناتھا کہ جن ڈیمزپر کو ئی تنازعہ نہیں وہ فوری بننا چا ہیے۔ لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات میں وزیر اعظم نے کہاکہ جو لوگ کہتے ہیں کہ عوام کی منتخب حکومت کی کوئی ساکھ نہیں، تو پھریہ کہنے والوں کی خودبھی کوئی ساکھ نہیں،ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی باتیں کرنے والوں نے اسے بنانے کے لیے عملی طور پر کبھی کچھ نہیں کیا اور عوام کو ہمیشہ سبز باغ ہی دکھائے،یہ وقت قوم کو تقسیم کرنے کا نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے کمیشن بنانے کی تجویزکی صوبوں نے حمایت نہیں کی ،کیونکہ صوبوں نے اپنے وسائل مرکز کو دینے سے انکار کیا ہے اس لئے اب کونسل تشکیل دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دنیا بھر سے زبر دست جواب ملا ہے،دنیا ہم پراعتماد کرتی ہے اور اسی لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کر رہی ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس موقع پر بھارت سے امداد قبول نہ کرنا تنگ نظری ہوتا، حکومت کی کوشش ہے کہ کوئی فلڈ ٹیکس نہ لگے۔ وزیرا عظم نے اپنے تمام پینٹ کوٹس ، ٹائیاں اور مہنگے کپڑے سیلاب زدگان کے لیے نیلام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان کے مہنگے کپڑوں کو عطیہ کرنے کرنے طریقہ ڈھونڈ لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.