5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیالکوٹ:گھریلو جھگڑا،شوہر نے بیوی، سالی اور بیٹے کو قتل کردیا
جنگ نیوز -
سیالکوٹ ... سیالکوٹ کے علاقے تلواڑاں مغلاں میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر دوسری بیوی، سالی اور بیٹے کو ہلاک جبکہ پہلی بیوی ،دو بیٹوں اور بھائی کو شدید زخمی کردیا ۔پولیس کے مطابق تھانہ رنگ پورہ کے علاقے تلواڑاں مغلاں کایں45 سالہ رہائشی رانا طاہر سرکاری ملازم ہے اور اس نے دو سال قبل نازیہ بی بی سے دوسری شادی کی تھی جس سے اس کی پہلی بیوی ناخوش تھی اور اسی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا ۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب رانا طاہر نے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر چھریوں سے وار شروع کردیا جس سے بیوی نازیہ ، بیٹا محسن اور سالی فاطمہ بی بی موقع ہلاک ہوگئی جبکہ پہلی بیوی ، دو بیٹوں اور بھائی کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیالیکن ان کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں لاہور کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔