5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی : ناظم آبادکے رکشہ اسٹینڈ میںآ تشزدگی
جنگ نیوز -
کراچی : ناظم آبادکے رکشہ اسٹینڈ میںآ تشزدگی
کراچی…کراچی کے علاقے ناظم آباد میں رکشہ اسٹینڈ میں کھڑے ہوئے ایک درجن سے زائد رکشوں میںآ گ لگ گئی۔پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 3 میں واقع ایک کمپاؤنڈ میں قائم رکشہ اسٹینڈ میں کھڑے ہوئے رکشوں میں اچانک آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد سی این جی رکشے جل گئے،فائر بریگیڈ کے عملے کی بروقت کارروائی کے باعث 15 سے زائد رکشوں کو مکمل تباہ ہونے سے بچالیا گیا،تاہم7 رکشے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے،جبکہ5 رکشوں کو جزوی نقصان پہنچا۔آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔