5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
شہداد کوٹ میں عارضی بند سے رساؤ جاری،100دیہات زیر آب
جنگ نیوز -
شہداد کوٹ…شہداد کوٹ میں سیلابی پانی تیزی سے داخل ہو رہا ہے، اب تک سو سے زائد دیہات زیر آب آچکے ہیں، شہداد کوٹ کو بچانے کے لئے حفاظتی بند کے نیچے آب پاشی کے مقاصد کے لئے لگے ہوئے تین پائپوں اور دو واٹر کورسز میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے جو اب تیزی سے شہداد کوٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سیلابی ریلے کا دباؤ بدستور جاری ہے جس کے باعث موٹر وے کے اوپر بنائے جانے والے عارضی حفاظتی بند میں جگہ جگہ پانی کا رساؤ جاری ہے۔ان پائپوں اور واٹر کورس سے نکلنے والا پانی گوٹھ دین محمد خیا زئی اور گوٹھ دیار خان کے قریب پہنچ چکا ہے جو شہداد کوٹ شہر سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں ۔ا ب تک سو دیہات زیر آب آچکے ہیں ۔سیلاب کے پیش نظر نوے فیصد شہر خالی ہو چکا ہے ۔