تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب ،پاکستان کے مالی اہداف پر نظر ثانی کر سکتے ہیں،آئی ایم ایف

جنگ نیوز -
واشنگٹن…آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اس کو دیے گئے مالی اہداف پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔آئی ایم ایف کے جاری کردہ بیان میں اس کے مشرق وسطی اور وسط ایشیا کے ڈارئکٹر مسعود احمد نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے بجٹ کے اور معاشی نقصانات کے باعث آئی ایم ایف پروگرام میں جو اہداف طے کیے گئے تھے ان پر موجودہ صوریتحال میں نظر ثانی کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے واشنگٹن میں پاکستانی حکام کے ساتھہ ہونے والے اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا اور ان اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا جن سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کو تیز کیا جا سکے۔ حکومت نے رواں سال محصولات کا ہدف ایک ہزار چھہ سو 67 ارب روپے اور مالی خسارے کا ہدف چار فیصد رکھا تھا تاہم اب ان پر آئی ایم کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.