5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
دہشت گرد متاثرین کی صفوں میں گھس چکے ہیں ، میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور…صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد سیلاب زدگان کی صفوں میں آچکے ہیں مرکز اور صوبائی حکومتوں کو کارروائی کرنا ہوگی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں اور متاثرین کی ہمدردیاں بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔میاں افتخار کا کہناتھا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے نوشہرہ، صوابی ، چارسدہ اور پشاور تباہ ہو جائیں گے، ڈیم کی تعمیر کا نام لینے والے ملک سے مخلص نہیں۔ ان کاکہناتھا کہ جو لوگ امدادی سامان بیچ رہے ہیں اور جو سرکاری اہلکار اس میں عمل میں ملوث پایا گیا ۔ ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔