تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بلوچستان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان

جنگ نیوز -
کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم جبکہ قلات ڈویژن میں ابرآلوداورچندایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کوئٹہ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، نصیر آباد،سبی اورژوب ڈویژن میں موسم گرم جبکہ مکران ڈویژن میں مطلع ابر آلودرہنے کاامکان ہے۔ریکارڈ کئے گئے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی میں45ڈگری سینٹی گریڈ ،کوئٹہ میں38.5، دالبندین44، ژوب37.5،بارکھان34،سبی39.2،قلات34،خضدار36، لسبیلہ36.5،پنجگور38،پسنی33، جیوانی32،تربت38اور گوادر میں33ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.