تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

گلگت بلتستان کا ملک سے 27روز بعد بھی زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا

جنگ نیوز -
گلگت . . . گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر علاقوں سے ستائیس روز گزرجانے کے بعد بھی زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکاجس کے باعث گلگت بلتستان میں اشیائے خوردونوش کی شدیدقلت ہے۔شاہراہ قراقرم کا گلگت راولپنڈی سیکشن ستائس روز سے بندہونے کے باعث گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے منقطع ہے جس کے باعث علاقے میں اشیائے خوردونوش اور پیٹرولیم مصنوعات کی شدیدقلت ہے۔علاقے میں اشیائے خودونوش کی قیمتوں میں پانچ سو فیصد سے زائد اضافہ کردیاگیاہے۔ڈیزل ایک سو ساٹھ سے دوسوروپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے،جبکہ مرغی دو سو اسی سے تین سوروپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔گلگت بلتستان کے تمام سات اضلاع میں حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کے دوران تباہ ہوجانے والے رابطہ پلوں کی اب تک مرمت نہیں ہوسکی ہے۔نوشہرہ میں سیلاب کے باعث مواصلات کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوچکاہے۔متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے تعفن اٹھ رہاہے اور لوگوں میں مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں خارش،بخار،آشوب چشم اورگیسٹرو کی وباپھیل گئی ہے اور ہزاروں افراد روزانہ اسپتال لائے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.