تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کرم ایجنسی،جرگے میں دھماکا،3افراد جاں بحق،متعدد زخمی

جنگ نیوز -
کرم ایجنسی . . . وسطی کرم کے علاقے خومچہ میں دھماکے میں3 افراد جاں بحق ہو گئے ،ذرائع کے مطابق دھماکااسکول ملکیت کے تنازع کے حل کیلئے ہونیوالے جرگے میں ہوا۔،ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہو نے والوں میں اسکول ٹیچرشہباز علی بھی شامل ہے جو تصفیہ کرارہے تھے،دیگر 2ہلاک شدگان کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔واقعے میں متعدد افراد زخمی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کی نوعیت کابارے میں تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ دھماکا خود کش تھا یا ریموٹ کنٹرول۔زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو قریبی طبی مرکز منتقل کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.