5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب متاثرین کی طبی امدادکیلئے آسٹریلوی میڈیکل فورس پاکستان پہنچ گئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . آسٹریلیا نے سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے میڈیکل ٹاسک فورس بھیجی ہے۔ونگ کمانڈرross wadsworth نے بتایا کہ پاکستان جانے والی طبی ٹیم بنیادی صحت کی ٹیموں اور دیگر عملے پر مشتمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کوٹ ادو میں متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اپنا یونٹ قائم کرے گی۔اس سے پہلے آسٹریلیا سیلاب زدگان کی امداد کے لیے35 ملین ڈالرز امداد فراہم کرنے کا وعدہ کرچکا ہے۔