5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
افغا ن پو لیس کی لکڑی کے کھلونا ہتھیار وں سے تر بیت
جنگ نیوز -
کابل . . . سی ایم ڈی . . . یہ تصا ویر کسی کھیل کی نہیں بلکہ افغان پولیس کے تربیتی کیمپ کی ہیں جہاں نئے بھر تی کی گئی افغا ن پو لیس فو رس کو لکڑ ی کے کھلو نا ہتھیاروں سے تر بیت دی جارہی ہے ۔یہ فیصلہ حال ہی میں افغا ن پو لیس جوانوں کا اپنے ہتھیاروں سے خو د کو زخمی کر نے لینے کے بعد کیا گیاہے۔ افغان پو لیس کو تربیت دینے والی International Security Assistance Force کے اہلکا روں کے مطابق افغان پولیس میں بھر تی کیے گئے زیادہ تر افراد ناخواندہ ہیں اور اکثر نے اس سے پہلے ہتھیار استعما ل نہیں کئے گئے لہذا وہ ہتھیار وں کی صفا ئی کے دوران خو د کو ہی زخمی کر بیٹھتے ہیں۔ذرائع کے مطا بق بعض پو لیس اہلکاروں کے اپنے ہتھیار بلیک مار کیٹ میں فر و خت کر نے کے کچھ واقعات بھی سامنے آ ئے ہیں جس کے بعد ان سے اصلی ہتھیا ر واپس لیے لیے گئے۔