تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پشاور میں یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء وافر مقدار میں دستیاب ہیں،ریجنل منیجر

جنگ نیوز -
پشاور . . . رمضان المبارک کے دوران پشاور کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور عوام کو رعایتی قیمتوں پر ضرورت کی اشیا فراہم کی جا رہی ہیں ۔یوٹیلٹی اسٹورز کے ریجنل منیجر مہتاب بنوری نے پشاور میں جیو نیوزکو بتایا کہ پشاور میں رمضان المبارک کے دوران سیلاب کے باعث یوٹیلٹی اسٹور کو اشیائے خوردونوش کی ترسیل میں تعطل پیدا ہو گیا تھا تاہم اب اسٹورز میں اشیائے خوردنوش وافر مقدارمیں دستیاب ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ یوٹیلٹی اسٹورز پرتمام اشیائے خوردو نوش رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ مہتاب بنوری کا کہنا تھا کہ کھجور88 روپے کلو ،بیس کلو آٹے کے تھیلا350 روپے ،دال چنا اور بیسن56 روپے کلو،سفید چنا78روپے اور چینی55روپے کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.