تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیالکوٹ : متوفی بھائیوں کے اہل خانہ کا حکومتی انکوائری کمیٹی پر عدم اطمینان

جنگ نیوز -
سیالکوٹ....پنجاب حکومت کی قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے سیال کوٹ میں دو بھائیوں کی تشدد سے ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی ہے، تاہم مقتول بھائیوں کے والدین نے حکومتی انکوائری کمیٹی پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ہے۔پنجاب حکومت کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ مشتاق سکھیرا نے مقتول بھائیوں کے والدین سے ملاقات کی اور ان کا موقف معلوم کیا۔ بعدمیں جیونیوز سے گفت گو میں مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ تشدد کے اس واقعے میں ملوث کسی فرد سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ معطل ڈی پی او وقار چوہان واقعے میں ملوث پائے گئے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔ مقتول بھائیوں کے والدین نے پنجاب حکومت کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر عدم اعتماد جبکہ سپریم کورٹ کی قائم کردہ جوڈیشل انکوائری پراعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کاکہناہے کہ وہ جوڈیشل انکوائری ٹیم سے ہرممکن تعاون کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.