5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سعودی عرب سے مزید تین جہاز امدادی سامان کراچی پہنچ گیا
جنگ نیوز -
کراچی....سعودی عرب کے تین ہوائی جہاز تیسرے مرحلے میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر کراچی پہنچ گئے۔امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیا،خیمے اوردوائیں شامل ہیں ۔جہازوں سے سامان اتروانے کے موقع پرپاکستان میں سعودی سفیر عبد العزیز ال ودیراورپاک فوج کے کمانڈرلوجسٹک کراچی میجر جنرل ضیا الدین نجم بھی موجود تھے۔سعودی سفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ سعودی عرب سے سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے دومراحل مکمل ہوچکے ہیں اور اب تک بائیس جہاز امدادی سامان پاکستان پہنچ چکے ہیں۔سعودی سفیر نے بتایا کہ سعودی حکومت جلد35ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم اوردوفیلڈاسپتال بھی پاکستان روانہ کرے گی۔امدادی اشیا کے ہمراہ جدیدسامان سے لیس سعودی سول ڈیفنس کی ایک سو بیس افرادپر مشتمل ریسکیو ٹیم بھی آئی ہے جوکراچی میں پاک فوج کے ساتھ ریسکیوآپریشن میں حصہ لے گی۔