تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

گلوکارہ شکیرہ پر بغیر اجازت گانے کی شوٹنگ پر جرمانہ

جنگ نیوز -
بارسلونا....کولمبین گلوکارہ شکیرہ کو اسپین کے شہر بارسیلونا میں اجازت نامے کے بغیر گانے کی شوٹنگ کرنے کے سبب جرمانا بھرنا پڑے گا۔ 33سالہ شکیرہ نے اپنے ایک آنے والے گانے کی پروموشنل ویڈیو کی شوٹنگ اسپین کے شہر بارسیلونا میں کی۔ اس سلسلے میں شہر کی انتظامیہ سے اجازت نہ لینے کے سبب انہیں جرمانا بھرنا پڑے گا۔ جرمانے کی رقم اب تک واضح نہیں کی گئی ہے تاہم اسے بھرنے تک شکیرہ کو بارسیلونا میں شوٹنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لوکو نامی گانے کی پروموشنل ویڈیو میں شکیرہ مداحوں کے ہمراہ ایک تاریخی مقام پر نظر آتی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.