تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

طالبان کے کرائے کے نشانہ بازوں نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں

جنگ نیوز -
لندن . . . فارن ڈیسک . . . طالبان کے کرائے کے نشانہ بازوں نے برطانیہ کے دس فوجیوں کو ہلاک کیا۔یہ نشانہ باز 650گز تک ہدف کو قتل کر سکتے ہیں۔ برطانوی کماندڑوں میں خطرے کی گھینٹیاں بج گئی۔برطانوی اخبار ’دی میل‘ کے مطابق برطانوی فوجیوں کی فضائی حملے میں ہلاکتوں کے بارے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں طالبان کی طرف سے کرائے کے نشانہ بازوں نے ہلاک کیا۔ طالبا ن نے چار غیر ملکی کرائے کے نشانہ بازوں کی خدمات لیں تھیں جنہوں نے دس برطانوی فوجیوں کو گھات لگا کر ہلاک کیا۔افغانستان کے صوبے ہلمند میں برطانوی خصوصی دستوں نے ایسے مقامی لوگوں کی نشان دہی پر ایسے افراد کو اپنی حراست میں لیا ہے جو غیر ملکی جنگجو ہیں،برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ چاروں نشانہ باز پاکستان،مصر اور چیچنیا سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ650گز تک فاصلے اپنے ہدف کو قتل کر سکتے ہیں۔ان سے برطانوی کمانڈروں نے شدید خطرے کی نشاندہی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.