تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

الطاف حسین کو فوجی دور کی کرپشن پر بھی بات کرنی چاہئے تھی،فردوس اعوان

جنگ نیوز -
ڈی آئی خان . . . وفاقی وزیربہبود آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ موجودہ جمہوری دورحکومت میں ہر شخص کو آزادی اظہار رائے حاصل ہے مگر موجودہ حالات میں اس آزادی کا استعمال ملک کیلئے نقصاندہ ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ الطاف حسین کو سیاست دانوں کی کرپشن پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ فوج میں کرپشن کے خاتمے کے لئے بھی فارمولاپیش کرناچاہئے۔ان کاکہناتھاکہ موجودہ نازک حالات میں الطاف حسین کو ایسی باتیں نہیں کرناچاہئیں۔اس سے قبل انہیں ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ پرسیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ حاملہ خواتین اور نوزائدہ بچوں کے لئے ادویات اور فوڈ سپلیمنٹ فراہم کیاجارہاہے ان کا کہناتھاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی تباہی پر حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کوبھی آگے آناچاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.