5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ضمنی الیکشن پی ایس 94، تمام امیدوارں کے کاغذات نامزدگی درست
جنگ نیوز -
کراچی....ایم کیوایم کے رکن اسمبلی رضاحیدر کے قتل کے بعد کراچی سے خالی ہونیوالی نشست کیلئے سندھ اسمبلی کے حلقہ94سے الیکشن لڑنے کے خواشمند تمام6امیدوارں کے کاغذات نامزدگی درست قراردیدیے گئے ہیں۔ریٹرنگ افسر ندیم حیدر کے مطابق کاغذات نامزدگی کی منظوری یامسترد کے خلاف اپیلیں 26 اگست تک دائرکی جاسکتی ہیں جنکی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل الیکشن ٹریبونل یکم ستمبر تک مکمل کرے گا۔ کاغذات نامزدگی دو ستمبر تک واپس لیئے جاسکیں گے،جس کے اگلے روز حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقوں پر مشتمل اس حلقے میں پولنگ 22 ستمبر کو ہوگی۔ جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی آج درست قرار دیئے گئے ان میں متحدہ قومی موومنٹ کے تین،پیپلز پارٹی اور اے این پی کا ایک ایک اور ایک آزادامیدوار شامل ہے۔