5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیالکوٹ میں بھائیوں کی ہلاکت کیخلاف لاہومیں احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
لاہور....لاہور میں طلبا اور سول سوسائٹی کی جانب سے سیالکوٹ میں دو بھائیوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔یہ احتجاجی مظاہرہ لاہور پریس کلب کے سامنے کیا گیا جس میں طلبا و طالبات اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔مظاہرین ایجرٹن روڈ سے پریس کلب تک آئے ۔جنھوں نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے اس دوران بھر پور نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ صرف ڈی پی او ہی نہیں بلکہ آر پی او کو بھی معطل کر کے گرفتار کیا جائے۔