تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

چیئر مین کے ایس ای کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے دستخط سازی مہم

جنگ نیوز -
کراچی....کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ممبر ڈائریکٹران نے چیئرمین کے ایس ای کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لیے ممبران سے دستخط سازی کی مہم شروع کردی، کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ممبران نے جیونیوز کو بتایا کہ26اگست کو بلائے گئے اجلاس میں چیئرمین کے ایس ای زبیر سومرو کی عدم شرکت کی صورت میں ممبران کا ہنگامی جنرل باڈی اجلاس بلایا جائیگا ۔ ممبران کے مطابق اس اجلاس کو بلانے کیلئے ممبران سے دستخط سازی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اب تک25ممبران نے اجلاس بلانے کے لیے قرار داد پر دستخط کردیئے ہیں ۔ ممبران کے ایس ای کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں نئی فنانسنگ پروڈکٹس اگر فوری طور پر مارکیٹ میں متعارف نہ کرائی گئی تو کئی بروکریج ہاؤسز آنیوالے دنوں میں بند ہوجائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.