5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاہورمیڈیکل کالج کے ہاسٹل کی عقبی دیوار گرگئی ، مزدورجاں بحق
جنگ نیوز -
لاہور....لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی عقبی دیوار گرنے سے ایک مزدور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے عقب میں واقع ایک فیصل نامی شخص کے پلاٹ پر مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک عقبی دیوار ان پر آن گری جس کے نتیجے میں ایک خادم نامی مزدور ہلاک جبکہ دو مزدور شہباز اور خادم حسین زخمی ہو گئے،جنہیں ملبے سے نکال کر اسپتال پہچا دیا گیا ۔ہلاک ہونے و الے مزدور کی لاش کو ضروری کارورائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔