تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور: پی ٹی سی ایل ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری

جنگ نیوز -
لاہور....لاہور میں پی ٹی سی ایل کے ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا۔سیکڑوں کی تعداد میں پی ٹی سی ایل ملازمین پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک پہنچ گئے اور احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرے میں شریک ملازمین نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے۔پی ٹی سی ایل ملازمین کی ہڑتال کا آج22 واں روز ہے۔ان کا مطالبہ تھا کہ حکومتی اعلان کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اورگرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔اس موقع پر انھوں نے پتلا بھی نذر آتش کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.