5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لودھراں :مسافرویگن ٹرالر سے ٹکراگئی ،بچے سمیت 6افراد ہلاک
جنگ نیوز -
لودھراں....لودھراں کے قریب بہاولپور آنیوالی مسافرویگن ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ضلع لودھراں کی تحصیل دنیاپور سے بہاولپور آنے والی مسافر ویگن لودھراں کے قریب تیز رفتار ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے 2افراد موقع پر ہی ہلاک اور14 زخمی ہوگئے جن میں سے 6کی حالت تشویشناک تھی۔زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیاگیاجہاں چار زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔