5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب زدگان کیلئے عالمی امدادمیں دوسرے ہفتے میں اضافہ
جنگ نیوز -
لندن....برطانیہ کی ڈیزاسٹر ایمر جنسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے کی جانیوالی اپیل پرتاریخ میں پہلی مرتبہ دوسرے ہفتے کے دوران عطیات میں اضافہ ہوا ہے۔برطانیہ کے امدادی ادارے ڈی ای سی نے کہاہے کہ ادارے کی45 سالہ تاریخ میں یہ معمول ہے کہ سب سے زیادہ عطیات پہلے ہفتے کے دوران جمع ہوتے ہیں میں مگر پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے کی جانیوالی اپیل میں دوسرے ہفتے کے دوران کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔ڈی ای سی کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں میں رفتہ رفتہ یہ اس سیلاب سے آنے والی تباہی کا شعور بیدار ہوا ہے۔ڈیزاسٹر ایمر جنسی کمیٹی کے مطابق سیلاب زدگان کے لیے اب تک 29 ملین پونڈ جمع ہو چکے ہیں۔ یہ ادارہ اب تک پاکستان میں 8 لاکھ متاثرین کی امداد کر چکا ہے۔