تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

وانا بازار مسجد میں دھماکا:ایم این اے مولانا نور سمیت 22جاں بحق

جنگ نیوز -
وانا....جنوبی وزیرستان اور وسطی کرم میں دو دھماکوں کے نتیجے میں سابق رکن قومی اسمبلی مولانا نور محمد سمیت29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے مین بازار میں ایک مسجد کے قریب دھماکا ہوا ۔ دھماکے کے نتیجے میں سابق رکن اسمبلی مولانا نور محمد سمیت22 افراد جاں بحق اور35افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مولانا نور محمد نماز کے بعد مسجد میں درس دے رہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔مولانا نور محمد پر اس سے پہلے بھی کئی حملے ہوچکے ہیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ آج صبح وسطی کرم کے علاقے خومچہ میں بھی اسکول کی ملکیت کے تنازع پرجاری قبائلی جرگہ کے دوران زوردار دھماکا ہوا تھا،جس کے باعث مقامی اسکول ٹیچر اور جرگے کے رکن شعبان علی سمیت سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.