تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، اونچے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
کوٹری.. . .. . . . . .. کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ تاہم گڈو اور سکھر میں پانی کا بہاؤ کم ہورہا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، یہاں پانی کی آمد 8لاکھ 91ہزار 554کیوسک اوراخراج 8لاکھ 76ہزار769 کیوسک ہے۔گڈو بیراج پر پانی کی آمد 7لاکھ 22ہزار470 کیوسک اور اخراج 7لاکھ 14ہزار 617کیوسک رکارڈ کیا گیاہے جب کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 7 لاکھ 95ہزار 42 کیوسک اور اخراج 7 لاکھ 50 ہزار602 کیوسک ہے۔ تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 لاکھ 4 ہزار 683 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 99 ہزار 683 کیوسک ہے، جبکہ چشمہ پر پانی کی آمد اور اخراج 3 لاکھ 69 ہزار 752 کیوسک رکارڈ کیاگیاہے۔پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 51 ہزار 903 کیوسک اوراخراج 1 لاکھ 40 ہزار 903 کیوسک ہے ۔ تربیلا پر پانی کی آمد اور اخراج 3 لاکھ 10 ہزار 500 کیوسک اور منگلا پر پانی کا اخراج 51 ہزار31 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بھارت میں دریائے ستلج پرپانی کے ذخائرانتہائی سطح پر پہنچنے والے ہیں اور بھارت آیندہ چند دنوں میں پانی چھوڑ سکتا ہے۔ جبکہ بھارت کے علاقے مدھوپورمیں مسلسل بارشوں کے باعث دریائے راوی میں بھی پانی چھوڑے جانے کاامکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.