تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیالکوٹ:ڈی پی اوزیر حراست، رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیدیاگیا

جنگ نیوز -
سیالکوٹ. . . . .. . . .سابق ڈی پی او سیالکوٹ وقار احمد چوہان کی گرفتاری کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اعلامیے اور اصل حقائق میں واضح تضاد دیکھا گیا البتہ رات گئے سابقہ ڈی پی او کو حراست میں لے کر ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔پنجاب حکومت کے ترجمان نے رات آٹھ بجے سابق ڈی پی او وقار احمد چوہان کی گرفتاری کا اعلامیہ جاری کیا جبکہ سابقہ ڈی پی او نے آٹھ بج کرچوبیس منٹ پر میڈیا کے نمائندوں کو ایس ایم ایس کیا کہ میں گرفتار نہیں ہوا البتہ واپس آگیا ہوں اور گرفتاری کے احکامات وصول کرلئے ہیں۔سابقہ ڈی پی او سیالکوٹ رات ساڑھے نو بجے سیکورٹی کے ساتھ اپنے گھر میں داخل ہوئے۔ اور رات گئے ڈی پی او سیالکوٹ بلال صدیق کمیانہ نے سابقہ ڈی پی او کی رہائش کو سب جیل قرار دے کر ان کی رہائش گاہ پر پولیس اور جیل کے اٹھارہ اہلکار تعینات کردیے ۔ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق وقار احمد چوہان کی رہائش گاہ پرتعینات ہونے والوں میں پولیس کے آٹھ اہلکار جبکہ جیل کے دس اہلکار شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.