تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پرتگال : ہائی وے پرحادثہ،50گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

جنگ نیوز -
اویرو . . . . .. . . ..پرتگال میں ہائی وے پر دو حادثوں میں 50 کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ 72 زخمی ہو گئے ۔شمالی پرتگال کے قصبہ سیور ڈو ووگا میں واقع مصروف ترین اے 25 نامی ہائے وے پر ایک کلو میٹر کے درمیاں المناک حادثہ پیش آیا۔ واقع میں پرتگال کے شہر اویرو سے ویسیو جانیوالی46گاڑیاں یکے بعد دیگرے آپس میں ٹکرائیں جس کے باعث 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اسی روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی 4 گاڑیوں کے آپس میں ٹکرنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔حکام کے مطابق حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم علاقے میں ہونیوالی بارش اور دھند وجہ ہو سکتی ہیں ۔مقامی میڈیا رپوٹ کے مطابق حادثہ میں 72 افراد زخمی ہوئے جبکہ تین ہیلی کاپٹروں ،ایک سو چوراسی فائرفائٹرز اور50 ٹکروں نے ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.