تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ملک کے مختلف ڈیموں میں پانی کی سطح کی صورتحال

جنگ نیوز -
لاہور . . . کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ تاہم گڈو اور سکھر میں پانی کا بہاؤ کم ہورہا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، یہاں پانی کی آمد9لاکھ12ہزار582 کیوسک اوراخراج8لاکھ90ہزار977 کیوسک ہے۔گڈو بیراج پر پانی کی آمد7لاکھ15 ہزار981 کیوسک اور اخراج7لاکھ8ہزار122کیوسک رکارڈ کیا گیاہے جب کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد7 لاکھ94ہزار852 کیوسک اور اخراج7 لاکھ50 ہزار602 کیوسک ہے۔ تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد3 لاکھ99 ہزار296 کیوسک اور اخراج3 لاکھ96 ہزار796 کیوسک ہے، جبکہ چشمہ پر پانی کی آمد اور اخراج3 لاکھ58 ہزار372 کیوسک رکارڈ کیاگیاہے۔پنجند کے مقام پر پانی کی آمد1 لاکھ51 ہزار903 کیوسک اوراخراج1 لاکھ40 ہزار903 کیوسک ہے ۔ تربیلا پر پانی کی آمد2 لاکھ76 ہزار اور اخراج3 لاکھ12 ہزار100 کیوسک اور منگلا پر پانی کی آمد63 ہزار245 کیوسک اور اخراج51 ہزار31 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بھارت میں دریائے ستلج پرپانی کے ذخائرانتہائی سطح پر پہنچنے والے ہیں اور بھارت آیندہ چند دنوں میں پانی چھوڑ سکتا ہے۔ جبکہ بھارت کے علاقے مدھوپورمیں مسلسل بارشوں کے باعث دریائے راوی میں بھی پانی چھوڑے جانے کاامکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.