تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب کے باعث سندھ اور پنجاب میں کپاس کی قیمتوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . سیلاب کے باعث جننگ فیکٹریز میں پھٹی کی آمد میں کمی کے باعث سندھ اور پنجاب میں کپاس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ میں کپاس کی فی من قیمت 4سو روپے اضافے کے بعد 6ہزار 4سو اور پنجاب میں 5سو روپے اضافے کے بعد 7ہزار روپے ہوگئی ہے۔ پھٹی کی فی 40کلو قیمت سندھ میں سو روپے اضافے کے بعد 28سو روپے اور پنجاب میں 3سو روپے اضافے کے بعد 3ہزار 4سو روپے ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.