5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب سے35لاکھ بچے شدید بیماریوں سے متاثر ہوسکتے ہیں، یونیسیف
جنگ نیوز -
اقوام متحدہ . . . اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انتھونی لیک نے انتباہ کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگر فوری امدادی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آنتوں کی سوزش، اسہال اور ہیضہ جیسے امراض سے 35لاکھ بچے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔ انتھونی لیک نے مزید بتایا کہ یونیسف اپنے شراکت داروں کے ہمراہ روزانہ 15لاکھ افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا کر رہی ہے مگریہ اقدامات اس لیے ناکافی ہیں کہ سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،مزید افراد کا انخلاء جاری ہے اور آئندہ کچھ روز میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہر گزرتے منٹ کے ساتھ ہی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ خاص طور پر بچوں کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ سیلاب نے ان کے گھر توتباہ کریے تاہم ان بچوں کا مستقبل تباہ نہ ہو۔